طبی زبانی مترجمین کے ساتھ کام کرنا: ہیلتھ کئیر پرووائیڈرز کے لیے ایک گائیڈ
معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی کے لیے مؤثر گفتگو بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ایسے مریض جو انگریزی زبان پر محدود مہارت رکھتے ہیں یا جو سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں، ان کے لیے پیشہ ورانہ زبانی مترجمین ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان درست، قابلِ احترام اور محفوظ بات چیت کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
NAATI سے تصدیق شدہ مترجمین کے ساتھ کام کیوں کیا جائے؟
NAATI سے تصدیق شدہ زبانی مترجمین اخلاقی ضابطہ کار (Code of ethics) کے پابند ہوتے ہیں اور وہ رازداری، غیر جانبداری اور درستگی سمیت تمام اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنے کے حوالے سے باقاعدہ تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔ خاندان کے افراد یا دو لسانی (bilingual) عملے کے برعکس، ان کا کام جذباتی وابستگی کے بغیر پیچیدہ طبی اصطلاحات اور حساس گفتگو کو پیشہ ورانہ طریقے سے سنبھالنا ہے۔
NAATI سے تصدیق شدہ زبانی مترجمین کے ساتھ کام کرنے کے فوائد:
- مریض کی حفاظت اور باہمی رضامندی کے عمل کو بہتر بنانا
- کلینیکل (طبی) اور قانونی خطرات کو کم کرنا
- طبی غلطیوں اور غلط فہمیوں کو کم کرنا
- مریض کے اطمینان اور صحت کے نتائج کو بہتر بنانا
- ہیلتھ کیئر اور انسدادِ امتیازی سلوک کے قوانین (anti-discrimination laws) کے تحت قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد دینا۔
زبانی مترجم کی خدمات کب حاصل کی جائیں؟
زبانی مترجم کی خدمات درج ذیل صورتوں میں حاصل کریں:
- جب مریض خود مترجم کا مطالبہ کرے
- جب مریض کی انگریزی زبان پر مہارت محدود ہو
- جب مریض بہرا ہو یا سننے میں مشکل ہو
- جب پیچیدہ، حساس یا قانونی معلومات پر بات ہو رہی ہو، بشمول مریض سے کسی علاج یا ٹیسٹ کی رضامندی لیتے وقت۔
ذہنی دباؤ یا غیر مانوس حالات مریض کی بات چیت اور سمجھنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں، خواہ وہ عام حالات میں انگریزی سمجھتا ہو۔ بچوں، خاندان کے ارکان یا غیر تربیت یافتہ عملے پر انحصار کرنے سے گریز کریں، خاص طور پر ان معاملات میں جہاں ذہنی صحت، باہمی رضامندی، یا بیماری کی تشخیص شامل ہو۔
یاد رکھیں: زبانی مترجم گفتگو میں شامل ہر فرد کی سہولت کے لیے ہوتا ہے، نہ کہ صرف اس شخص کے لیے جس کی انگریزی کمزور ہے۔ اگر آپ کو خدشہ ہو کہ آپ مریض کے ساتھ صحیح طریقے سے رابطہ قائم نہیں کر پا رہے، تو آپ کو ایک زبانی مترجم کو کال کرنی چاہیے۔
زبانی مترجم کی بکنگ کرنا
بہت سے ہسپتالوں اور کلینکس میں بکنگ کے طریقہ کار پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں۔ اپنے ادارے کے طریقہ کار کو سمجھیں اور مناسب لسانی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد انتظامات کریں۔
زبانی مترجمین کے ساتھ کام کرنے کے طریقے اور ترجمانی کے درست طریقے کے انتخاب کے بارے میں NAATI کی ہدایات کا مطالعہ کریں۔
مطلوبہ معلومات
زبانی مترجم بک کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل معلومات کی ضرورت ہوگی:
- مریض کا نام: (حساس موضوعات پر بات کرتے وقت چھوٹی کمیونٹیز میں رازداری کا خیال رکھیں)
- مطلوبہ زبان
- تاریخ، وقت اور سیشن کا دورانیہ
- ملاقات کی قسم اور گفتگو کا بنیادی مقصد
- پتہ: (سائٹ پر فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے)
- عملے کے متعلقہ رکن کا نام اور فون نمبر/ای میل
دیگر اہم نکات
- زبانی مترجم کی موجودگی میں ملاقات کا دورانیہ عام معائنے سے زیادہ طویل ہو سکتا ہے۔ بکنگ کرتے وقت اس اضافی وقت کو مدنظر رکھیں۔
- مریضوں سے مترجم کی صنف (مرد یا خاتون ہونے) کی ترجیح کے بارے میں پہلے سے پوچھیں۔
- کچھ مریض مسلسل جاری رہنے والے طبی معائنوں کے لیے ایک ہی مترجم کو برقرار رکھنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔
سیشن (گفتگو) سے پہلے
مترجم کے انتظار کے انتظامات
اگر ممکن ہو تو مترجمین کے لیے مریض سے الگ ایک مخصوص انتظار گاہ کا انتظام کریں۔ اس سے پیشہ ورانہ حدود برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور عملے کو معائنے سے پہلے مترجم کو مختصر بریفنگ دینے کے لیے ایک مناسب جگہ فراہم ہوتی ہے۔
مترجم کو بریفنگ دینا
معائنے سے پہلے مترجم کو اپنا تعارف کروائیں اور انہیں بریفنگ دیں۔ مریض کے پس منظر اور گفتگو کے موضوعات کے بارے میں ضروری معلومات شیئر کریں، خاص طور پر اگر سیشن میں حساس مضامین شامل ہوں۔ ایک تفصیلی بریفنگ مترجم کو مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتی ہے۔ زبانی مترجمین کے ساتھ کام کرنے اور بریفنگ دینے کے طریقے کے بارے میں NAATI کی گائیڈ یہاں دیکھیں۔
بیٹھنے کے انتظامات
سائٹ پر روبرو اپائنٹمنٹس کے لیے: بیٹھنے کا انتظام اس طرح کریں کہ مریض، زبانی مترجم اور ڈاکٹر مل کر ایک تکون بنائیں۔ اس سے بات چیت واضح ہوتی ہے اور ہر کوئی گفتگو میں شامل رہتا ہے۔
Auslan اشاروں کی زبان کے لیے: مترجم کو طبی ماہر کے ساتھ اور مریض کے بالکل سامنے بیٹھنا یا کھڑا ہونا چاہیے۔ یہ بہرے مریض کو بات کرنے والے کے ساتھ نظروں کا رابطہ برقرار رکھنے اور جسمانی طرز انداز کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ طویل سیشنز کے لیے، دو مترجم باری باری کام کر سکتے ہیں۔
فاصلاتی ترجمانی کے لیے (remote): اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ضروری آلات موجود ہیں اور آپ انہیں چلانا جانتے ہیں۔ فون پر زبانی ترجمہ لینڈ لائن اور اسپیکر فون کی سہولت کے ساتھ بہتر نتائج دیتا ہے۔
سیشن (گفتگو) کے دوران
اپائنٹمنٹ کا آغاز
مریض کو اپنا اور زبانی مترجم کا تعارف کروا کر اپائنٹمنٹ کا آغاز کریں۔ مترجم کے کردار کی وضاحت کریں؛ ان کا کام بات چیت کو آسان بنانا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی معلومات کو بڑھائے یا گھٹائے بغیر وہی ترجمہ کریں گے جو کہا جائے گا۔ سیشن کے مقصد کی وضاحت کریں اور مریض کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کسی بھی وقت سوال پوچھ سکتا ہے۔
اپائنٹمنٹ کا اختتام
مریض کی سمجھ کو پختہ کرنے کے لیے اہم نکات کا خلاصہ پیش کریں۔ تصدیق کریں کہ مریض معلومات کو اچھی طرح سمجھ گیا ہے اور آخر میں کوئی بھی سوال پوچھنے کی دعوت دیں۔ پیشہ ورانہ حدود کو برقرار رکھنے کے لیے اس بات کا انتظام کریں کہ مترجم مریض سے الگ روانہ ہو۔
سیشن (گفتگو) کے بعد
سیشن کے بعد مترجمین کو کار آمد معلومات پر بات کرنے کا موقع فراہم کریں (جسے ڈی بریفنگ بھی کہتے ہیں)، خاص طور پر پیچیدہ مشاورت کے بعد۔ ایسا کرنے سے کسی بھی مسئلے پر بات کرنے کا موقع ملتا ہے اور باہمی تعاون مضبوط بنتا ہے۔ یہ وقت مترجم کے رویے یا کام کے بارے میں فیڈ بیک دینے یا کسی تشویش کا اظہار کرنے کے لیے بھی مناسب ہے۔
مزید وسائل
مزید معلومات کے لیے ان لنکس پر جائیں: