وسائل تلاش کریں
یہاں آپ زبانی مترجمین، تحریری مترجمین اور لسانی خدمات کے بارے میں مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ وسائل اس طرح تیار کیے گئے ہیں تاکہ ہر شخص کے لیے لسانی خدمات کا استعمال اور تفہیم آسان ہو سکے۔ آپ سیکھ سکتے ہیں کہ تصدیق شدہ تحریری اور زبانی مترجمین کے ساتھ کیسے کام کیا جاتا ہے۔ یہاں ایسی ہدایات موجود ہیں جو آپ کو اپنے حقوق سمجھنے اور لسانی خدمات کے استعمال کے دوران پیش آنے والے تجربے کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں۔
نمایاں وسائل
NAATI کیا ہے؟
تحریری اور زبانی مترجمین لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور معاشرے میں حصہ لینے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
NAATI آسٹریلیا میں تحریری اور زبانی مترجمین کے لیے قومی معیار مقرر کرنے والا اور تصدیق فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ NAATI مترجمین کو ملازمت پر نہیں رکھتا۔ ہم نے اس ڈائریکٹری کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں تاکہ آپ کو مترجم تلاش کرنے میں مدد مل سکے۔