Resources and downloads
اخلاقی ضابطہ کار (code of ethics) کی وضاحت
NAATI سے تصدیق شدہ تمام تحریری اور زبانی مترجمین ایک اخلاقی ضابطہ کار (code of ethics) اور ضابطۂ اخلاق (code of conduct) کے پابند ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ NAATI سے تصدیق شدہ کسی بھی مترجم پر بالکل اسی طرح بھروسہ کر سکتے ہیں جیسے آپ کسی ڈاکٹر یا اکاؤنٹنٹ پر کرتے ہیں۔
Auslan اور اشاروں کی دیگر زبانوں (سائن لینگویج) کے لیےNAATI کی اسناد
اگر آپ کو کسی ایسے شخص سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے جو بہرا ہے یا اسکی سماعت میں کوئی کمی ہے، تو آپ کو NAATI سے تصدیق شدہ Auslan یا ڈیف انٹرپریٹر (deaf interpreter) یا تحریری انگریزی سے Auslan میں ترجمہ کرنے والے ٹرانسلیٹر کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
FAQs
یہ آپ کی ضروریات پر منحصر ہے۔ مزید رہنمائی کے لیے ہمارا مضمون پڑھیے: ‘انفرادی مترجم یا لینگویج سروس پرووائیڈر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا’۔
کئی تحریری اور زبانی مترجمین ریموٹ طریقے (دور رہ کر) سے کام کرتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ کی فون یا ویڈیو کال کے ذریعے مدد کر سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی مقام کے لیے تحریری یا زبانی مترجم کی تلاش کر سکتے ہیں۔
کچھ ملاقاتوں کے لیے آپ کی خواہش ہو سکتی ہے کہ زبانی مترجم آپ کے ساتھ ذاتی طور پر موجود ہو۔ آپ کو روبرو سروس کی ضرورت ہے یا نہیں، یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ آپ کی صورتحال کیا ہے، سروس کی قسم کیا ہے اور ملاقات سے پہلے مترجم کو کتنا وقت دیا گیا ہے۔ آپ اپنے قریبی مترجمین کو تلاش کرنے کے لیے NAATI کی آن لائن ڈائریکٹری میں پریکٹیشنرز کو ان کے مقام کے لحاظ سے فلٹر کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی بھی NAATI سے تصدیق شدہ پریکٹیشنر (تحریری یا زبانی مترجم) دستیاب نہ ہو، تو زبان اور صورتحال کے لحاظ سے دیگر آپشن موجود ہو سکتے ہیں۔
عملی رہنمائی اور اگلے اقدامات جاننے کے لیے ہمارا یہ مضمون پڑھیں: ‘جب کوئی NAATI سے تصدیق شدہ زبانی یا تحریری مترجم دستیاب نہ ہو تو کیا کریں’۔