Auslan اور اشاروں کی دیگر زبانوں (سائن لینگویج) کے لیےNAATI کی اسناد
اگر آپ کو کسی ایسے شخص سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے جو بہرا ہے یا اسکی سماعت میں کوئی کمی ہے، تو آپ کو NAATI سے تصدیق شدہ Auslan یا ڈیف زبانی مترجم(deaf interpreter) یا تحریری انگریزی سے Auslan میں ترجمہ کرنے والے مترجم کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
کتنے زبانی مترجمین بک کیے جائیں؟
آپ کی تقریب، میٹنگ یا اپائنٹمنٹ کا دورانیہ اور اس کی پیچیدگی یہ طے کرے گی کہ آپ کو کتنے مترجم بک کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک گھنٹے کی انفرادی (one-on-one) ملاقاتوں کے لیے (جیسے ڈاکٹر کے ساتھ مشاورت یا والدین اور اساتذہ کی میٹنگ)، عام طور پر ایک مترجم کافی ہوتا ہے۔ مگر ایسے اوقات جن میں دو سے زیادہ شرکاء شامل ہوں (جیسے کام کی جگہ کی میٹنگ، ویبینار، یا کانفرنس پریزنٹیشن)، آپ کو دو مترجمین بک کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ دو مترجمین کی بکنگ گفتگو کے بہاؤ کو برقرار رکھتی ہے اور مترجمین کو باری باری کام کرنے اور ضروری وقفے لینے کی سہولت دیتی ہے۔
صحیح سرٹیفیکیشن کا انتخاب
NAATI ان مترجمین کے لیے کئی مختلف سرٹیفیکیشنز پیش کرتا ہے جو بہرے یا سماعت میں کمزوری رکھنے والے افراد کے ساتھ رابطے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ اہم ہے کہ آپ ایک ایسے زبانی یا تحریری مترجم کی خدمات حاصل کریں جس کے پاس آپ کی صورتحال اور مواصلاتی ضروریات کے مطابق درست سرٹیفیکیشن موجود ہو۔
NAATI سے تصدیق شدہ ہونے کے لیے، تمام تحریری اور زبانی مترجمین کو سرٹیفیکیشن ٹیسٹ میں بیٹھنے سے پہلے چند بنیادی لازمی شرائط پوری کرنی ہوتی ہیں۔ اگرچہ ہر سند کی اپنی مخصوص شرائط ہوتی ہیں (مثال کے طور پر، تربیت کے مختلف لیول)، لیکن ان سب میں درج ذیل شامل ہیں:
- تحریری یا زبانی ترجمے کے شعبے میں باقاعدہ تربیت
- لسانی مہارت
- اخلاقی اہلیت: متعلقہ اخلاقی ضابطہ کار (Code of Ethics) کا علم اور تفہیم، جس کے تمام تصدیق شدہ مترجمین پابند ہوتے ہیں۔
- بین الثقافتی اہلیت (Intercultural competency): آسٹریلیا کے ماحول میں مختلف ثقافتوں کے درمیان کام کرنے کے لیے ضروری علم اور مہارت۔
تسلیم شدہ پریکٹسنگ زبانی مترجمین (Recognised Practising Intepreters) یہ ماہرین ان اشاروں کی زبانوں میں کام کرتے ہیں جن کی مانگ کم ہوتی ہے (جیسے نیوزی لینڈ سائن لینگویج، اور امریکن سائن لینگویج اور Auslan کے درمیان ڈیف انٹرپریٹنگ) جہاں NAATI کا ٹیسٹ دستیاب نہیں ہوتا۔ NAATI نے ان کی مہارت کا باقاعدہ ٹیسٹ نہیں لیا ہوتا، لیکن انہوں نے کم از کم مطلوبہ تربیت کی شرائط پوری کی ہوتی ہیں اور ان کے پاس ترجمانی کا حالیہ اور باقاعدہ تجربہ ہوتا ہے۔
تصدیق شدہ عبوری زبانی مترجمین (Certified Provisional Interpreter) نے عام اور غیر پیچیدہ گفتگو (عام طور پر دو لوگوں کے درمیان) کے لیے اپنی ترجمانی کی مہارت کا ٹیسٹ پاس کیا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، یہ جی پی (GP) اپائنٹمنٹس، ڈرائیونگ ٹیسٹ، والدین اور اساتذہ کی میٹنگز، کمیونٹی ایونٹس اور سوشل سروسز کی ملاقاتوں کا ترجمہ کر سکتے ہیں۔ لفظ ‘عبوری’ (provisional) اس لیے استعمال کیا گیا ہے کیونکہ NAATI نے ابھی ان کی ان وسیع تر مہارتوں کا جائزہ نہیں لیا ہوتا جو ‘سرٹیفائیڈ انٹرپریٹر’ کے لیول پر جانچی جاتی ہیں۔
- لائیو رول پلیئرز (live role players) کی مدد سے، انگریزی اور Auslan بولنے والوں کے درمیان روبرو (یا ویڈیو) گفتگو کا زبانی ترجمہ کرنا
- طویل تقاریر یا یکطرفہ گفتگو کا Auslan میں ترجمہ کرنا (ساتھ ساتھ یعنی سائملٹینیس انٹرپریٹنگ)۔
تصدیق شدہ زبانی مترجم (Certified Interpreters) زیادہ تر حالات میں، بشمول صحت اور قانونی ماحول، پیچیدہ زبانی ترجمانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
- دو افراد کے درمیان گفتگو کا زبانی ترجمہ
- دستاویزات کو دیکھ کر موقع پر تحریری انگریزی سے Auslan میں ترجمہ کرنا (سائٹ ٹرانسلیشن)۔
- طویل تقاریر یا یکطرفہ گفتگو کا ترجمہ کرنا (ساتھ ساتھ یعنی سائملٹینیس انٹرپریٹنگ)
طبی شعبے کے تصدیق شدہ خصوصی مترجم (Certified Specialist Health Interpreters) تجربہ کار اور ماہر مترجمین ہوتے ہیں جو طبی ماحول میں ترجمانی کے ماہر ہیں۔ انہوں نے عام طبی معلومات اور ہیلتھ کئیر میں مترجم کے کردار کے بارے میں ایک ‘میڈیکل نالج ٹیسٹ’ پاس کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک ایسا پریکٹیکل ٹیسٹ بھی پاس کیا ہوتا ہے جو ماہرین کے درمیان گفتگو (جیسے ایک ڈاکٹر کا دوسرے ہیلتھ پروفیشنل سے مریض کے بارے میں بات کرنا) اور ذہنی صحت کے ماحول میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت کو جانچتا ہے۔
یہ اس سطح پر آنے سے پہلے ‘سرٹیفائیڈ انٹرپریٹر’ کے طور پر کام کر چکے ہوتے ہیں اور خصوصی تربیت حاصل کرتے ہیں۔
NAATI کی طرف سے جانچے جانے والے کام- ہیلتھ نالج ٹیسٹ (طبی معلومات کا امتحان)
- ذہنی صحت سمیت دیگر موضوعات پر طویل بیانات یا تقاریر کا ساتھ ساتھ ترجمہ کرنا (سائملٹینیس انٹرپریٹنگ)
- یک زبان مکالمے کا ترجمہ (کسی پیچیدہ ماحول میں بیک وقت کئی انگریزی بولنے والوں کا ساتھ ساتھ ترجمہ کرنا یعنی سائملٹینیس انٹرپریٹنگ)
قانونی شعبے کے تصدیق شدہ خصوصی مترجم (Certified Specialist Legal Interpreters) تجربہ کار مترجمین ہوتے ہیں جو قانونی ماحول میں ترجمانی کے ماہر ہیں۔ انہوں نے عام قانونی معلومات اور عدالتی ماحول میں مترجم کے کردار کے بارے میں ‘لیگل نالج ٹیسٹ’ پاس کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک ایسا پریکٹیکل ٹیسٹ بھی پاس کیا ہوتا ہے جو ماہرین کے درمیان گفتگو (جیسے جج اور وکلاء کے درمیان مکالمہ) اور عدالت میں گواہوں پر جرح کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیتا ہے۔
یہ اس سطح پر آنے سے پہلے ‘سرٹیفائیڈ انٹرپریٹر’ کے طور پر کام کر چکے ہوتے ہیں اور خصوصی تربیت حاصل کرتے ہیں۔
NAATI کی طرف سے جانچے جانے والے کام- لیگل نالج ٹیسٹ (قانونی معلومات کا امتحان)
- ڈائیلاگ کے اقتباسات کا ٹاسک (عدالتی جرح کے فرضی منظرنامے کا وقفے وقفے سے یا ساتھ ساتھ ترجمہ کرنا یعنی کنزیکیٹیو یا سائملٹینیس)
- طویل بیانات یا تقاریر کا ساتھ ساتھ ترجمہ کرنا (سائملٹینیس انٹرپریٹنگ)
- یک زبان مکالمے کا ترجمہ (کسی پیچیدہ ماحول میں بیک وقت کئی انگریزی بولنے والوں کا ساتھ ساتھ ترجمہ کرنا یعنی سائملٹینیس انٹرپریٹنگ)
کانفرنس کے لیے تصدیق شدہ زبانی مترجم (Certified Conference Interpreter) اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں کے ماحول میں کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ کسی بہرے محقق یا اسکالر کی طرف سے کانفرنس میں پیش کیے جانے والے پیپر کا انگریزی میں ترجمہ کر سکتے ہیں، یا انگریزی بولنے والے محقق کے پیپر کا Auslan میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔ ان کی سند صرف ایک لسانی سمت کا احاطہ کرتی ہے (مثال کے طور پر، Auslan سے انگریزی یا انگریزی سے Auslan)، اگرچہ کچھ مترجمین کے پاس ایک سے زیادہ زبانوں کے کمبینیشنز بھی ہوتے ہیں۔
NAATI کی طرف سے جانچے جانے والے کام- پہلے سے دیکھی گئی اور ان دیکھی تقاریر یا بیانات کا ساتھ ساتھ زبانی ترجمہ کرنا (سائملٹینیس انٹرپریٹنگ)
بہرے اور اندھے افراد کے لیے تسلیم شدہ پریکٹسنگ زبانی مترجم (Recognised Practising Deafblind Interpreter) ایسے افراد کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کرتے ہیں جو بیک وقت بہرے اور اندھے یا ڈیف بلائنڈ (Deafblind) ہوتے ہیں۔ یہ بولی جانے والی یا اشاروں کی معلومات کے ساتھ ساتھ بصری معلومات، جیسے کہ ماحول کی تفصیلات، چہرے کے تاثرات یا ردعمل بھی منتقل کرتے ہیں۔ ڈیف بلائنڈ مترجمین رابطے کی مختلف تکنیکیں استعمال کرتے ہیں جن میں چھو کر سمجھی جانے والی اشاروں کی زبان (Tactile sign language)، قریبی فاصلے کے اشارے (Close range signing)، بصری فریم کے اشارے، انگلیوں سے ہجے کرنا (Finger spelling) اور سوشل ہپٹک کمیونیکیشن (Social haptic communication) شامل ہیں۔
NAATI نے ان کی ڈیف بلائنڈ ترجمانی کی مہارتوں کا براہِ راست ٹیسٹ نہیں لیا ہوتا، لیکن انہوں نے کم از کم مطلوبہ تربیت پوری کی ہوتی ہے، حالیہ اور باقاعدہ تجربہ رکھتے ہیں، اور Auslan یا ڈیف انٹرپریٹنگ میں NAATI سرٹیفیکیشن کے حامل ہوتے ہیں۔
بہرے افراد کے لیے تصدیق شدہ عبوری زبانی مترجم (Certified Provisional Deaf Interpreter) وہ ڈیف انٹرپریٹر ہوتے ہیں جن کے پاس اشاروں اور جسمانی حرکات و سکنات کے ذریعے رابطے کی اعلیٰ اور جدید مہارتیں (visual-gestural communication skills) ہوتی ہیں۔ ڈیف مترجمین عام (سننے والے) Auslan مترجمین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ ان بہرے افراد کے لیے رسائی کو یقینی بنایا جا سکے جو Auslan میں مکمل مہارت نہیں رکھتے۔
ایک بہرے شخص کو درج ذیل صورتوں میں ڈیف انٹرپریٹرکی ضرورت پڑ سکتی ہے اگر وہ:
- کسی حسی (Sensory) یا ذہنی/ادراکی (Cognitive) معذوری کا شکار ہو
- حال ہی میں آسٹریلیا منتقل ہوئے ہیں اور Auslan کے بجائے کسی دوسری اشاروں کی زبان میں بات کرتے ہوں
- روایتی Auslan (conventional Auslan) کی محدود مہارت رکھتے ہوں
- مکالموں کا زبانی ترجمہ (وقفے وقفے سے اور ساتھ ساتھ یعنی کنزیکیٹیو اور سائملٹینیس)
- تحریری انگریزی سے Auslan میں، اور تحریری انگریزی سے غیر روایتی اشاروں کی زبان (Non-Conventional Sign Language) میں دستاویزات کو دیکھ کر موقع پر ترجمہ کرنا
تسلیم شدہ پریکٹسنگ ٹرانسلیٹر – تحریری انگریزی سے (Recognised Practising Translator) انگریزی کی اصل دستاویزات یا ویڈیوز کا Auslan میں ترجمہ کرتے ہیں۔ NAATI نے ان کی مہارتوں کا باقاعدہ ٹیسٹ نہیں لیا ہوتا، لیکن انہوں نے کم از کم مطلوبہ تربیت کی شرائط پوری کی ہوتی ہیں اور ان کے پاس ترجمے کا حالیہ اور باقاعدہ تجربہ ہوتا ہے۔
NAATI کی ویب سائٹ پر سرٹیفیکیشن سسٹم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں