Select your language

This website will display in the language you choose.

ترجمے کے لیے اپنی دستاویز کو تیار کرنے کا طریقہ

Category تحریری مترجم (ٹرانسلیٹر) یا زبانی مترجم (انٹرپریٹر) کے ساتھ کام کرنا Published 30 January 2026

اس صفحے پر


ترجمہ شروع ہونے سے پہلے اپنی دستاویز کو درست طریقے سے تیار کرنا تحریری مترجمین (ٹرانسلیٹرز) کو زیادہ مؤثر انداز میں کام کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کو ایک درست اور اعلیٰ معیار کا ترجمہ موصول ہو۔

تحریری مترجمین کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھنا

تحریری مترجمین مؤثر انداز میں کام کرنے کے لیے مخصوص سافٹ وئیر استعمال کرتے ہیں، جن کا استعمال تب زیادہ آسان ہوتا ہے جب اصلی متن ورڈ پراسسنگ فارمیٹ (word processing format) میں ہو جیسے کہ Microsoft Word۔

کمپیوٹر اسسٹڈ ٹرانسلیشن (CAT) ٹولز مترجمین کو مختلف فیچرز فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ دستاویز کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنا تاکہ ترجمہ تیزی سے ہو سکے، یا اصل دستاویز جیسی فارمیٹنگ کو خود بخود لاگو کرنا۔

طویل تحریروں کے لیے مترجمین زیادہ تر CAT ٹول ہی استعمال کریں گے۔ تاہم، عام اور مختصر دستاویزات کے لیے، وہ ورڈ پروسیسر میں موجود کسی ٹیمپلیٹ کے اندر براہِ راست ترجمہ کر سکتے ہیں۔

سیاق و سباق اور یکسانیت

طویل دستاویزات یا ایسے دستاویزات کے لیے جن کا پہلے سے ترجمہ موجود ہو، اصطلاحات میں ہم آہنگی برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ مترجم کی مدد کے لیے، جہاں تک ممکن ہو، انہیں سیاق و سباق، اصطلاحات وغیرہ کی فہرست اور پچھلے ترجموں کی کاپیاں فراہم کریں۔

ایک ہی انگریزی لفظ یا جملے کے اکثر مختلف معانی ہو سکتے ہیں۔ جیسے انگریزی لفظ ‘بینک’ کا مطلب مالیاتی ادارہ بھی ہو سکتا ہے اور کسی ندی کا کنارہ بھی۔ سیاق و سباق مترجم کو درست معنی چننے میں مدد دیتا ہے، جبکہ۔ حوالہ جاتی مواد پوری دستاویز میں الفاظ کے یکساں انتخاب کو یقینی بناتا ہے۔

تحریری مترجم کو فراہم کی جانے والی معلومات

سیاق و سباق

  • یہ ترجمہ کیسے استعمال کیا جائے گا؟
  • اس ترجمے کا مقصد کیا ہے؟
  • اس کو کون پڑھے گا؟

حوالہ جاتی مواد

  • اصطلاحات کی فہرست
  • سٹائل گائیڈ
  • دستاویز میں استعمال ہونے والے مخففات (Abbreviations) کی وضاحت
  • ماضی میں کیے گئے ترجموں کی مثالیں (یہ اصطلاحات، اندازِ تحریر اور جملوں کی ساخت کو یکساں رکھنے میں مدد دیتی ہیں)

خصوصی ہدایات

درج ذیل سوالات پر پہلے سے غور کر لیں:

  • کیا حوالہ جات اور سائیٹیشنز (citations/references) کو اصل زبان میں ہی رہنا چاہیے؟ (حوالہ تلاش کرنے کی سہولت کے لیے یہی تجویز کیا جاتا ہے)
  • کیا سرکاری اداروں یا پروڈکٹس کے ناموں کا ترجمہ کیا جانا چاہیے، یا انہیں اصل زبان میں رکھا جائے؟
  • کیا آپ چاہتے ہیں کہ ترجمہ اور اصل اصطلاح دونوں ساتھ ساتھ دکھائی دیں؟

مثال کے طور پر آپ کی ترجیح یہ ہو سکتی ہے:

  • “Social Security Administration” کا مکمل اردو ترجمہ کیا جائے
  • “Social Security Administration (SSA) ” کو اصل مخفف کے ساتھ لکھا جائے
  • صرف “SSA” کو انگریزی میں برقرار رکھا جائے

دستاویز کے معیار کی چیک لسٹ

اپنی دستاویز ترجمے کے لیے بھیجنے سے پہلے ان اہم نکات کو لازمی چیک کریں:

دستاویز کی حیثیت

  • کیا یہ متن کا حتمی ورژن ہے؟
  • کیا اسے اچھی طرح چیک اور پروف ریڈ کر لیا گیا ہے؟
  • کیا متن بالکل واضح ہے اور اس میں کوئی ابہام تو نہیں؟

دستاویز کا معیار

  • کیا دستاویز کا معیار اچھا ہے؟
  • اگر یہ اسکین شدہ فائل ہے، تو کیا متن صاف اور پڑھنے میں آسان ہے؟
  • کیا یہ مائیکروسافٹ ورڈ (Microsoft Word) جیسی فائل فارمیٹ میں ہے جس میں تبدیلی (editable) لائی جا سکتی ہے؟

فارمیٹ کی ضروریات

  • آپ کو حتمی ترجمہ کس فارمیٹ میں چاہیے؟
  • کیا اس کے لیے کسی خاص فارمیٹنگ کی ضرورت ہے؟
  • کیا یہ ترجمہ کسی ویب سائٹ کے لیے استعمال ہونا ہے؟
  • کیا آپ کے پاس کوئی مخصوص ٹیمپلیٹ ہے جسے مترجم استعمال کر سکے؟

تصاویر اور گرافکس

  • کیا دستاویز میں تصاویر، گراف یا چارٹس شامل ہیں؟
  • کیا آپ کسی گراف یا چارٹس کا بھی ترجمہ کروانا چاہتے ہیں؟
  • کیا آپ ان گرافکس کی اصل فائلیں (جیسے گراف کے لیے ایکسل (Excel) فائلیں) فراہم کر سکتے ہیں؟

کچھ آخری تجاویز

اچھی تیاری آپ کے ترجمے کے معیار اور درستگی میں بہت بڑا فرق پیدا کرتی ہے۔ ان کاموں کے لیے وقت ضرور نکالیں:

  • اپنی دستاویز کو درست طریقے سے تیار کریں
  • سیاق و سباق اور حوالہ جاتی مواد فراہم کریں
  • اپنی ضروریات کے بارے میں اپنے مترجم سے واضح بات چیت کریں
Was this page helpful?(Required)

Your feedback helps us improve this page. NAATI uses this feedback to improve our website.

If you need a reply, please use our Contact us form.