وسائل اور ڈاؤن لوڈز
ترجمے والی ملاقات یا میٹنگ کی تیاری
ترجمے والی ملاقاتوں اور میٹنگز کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے پہلے سے تیاری کرنا مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ پہلے سے منصوبہ بندی کر کے اور اپنے زبانی مترجم کو صحیح معلومات فراہم کر کے، آپ غلط فہمیوں سے بچ سکتے ہیں، وقت بچا سکتے ہیں اور ہر ایک کے لیے ایک پیشہ ورانہ ماحول پیدا کر سکتے ہیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
یہ آپ کی ضروریات پر منحصر ہے۔ مزید رہنمائی کے لیے ہمارا مضمون پڑھیے: ‘انفرادی مترجم یا لینگویج سروس پرووائیڈر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا’۔
کئی تحریری اور زبانی مترجمین ریموٹ طریقے (دور رہ کر) سے کام کرتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ کی فون یا ویڈیو کال کے ذریعے مدد کر سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی مقام کے لیے تحریری یا زبانی مترجم کی تلاش کر سکتے ہیں۔
کچھ ملاقاتوں کے لیے آپ کی خواہش ہو سکتی ہے کہ زبانی مترجم آپ کے ساتھ ذاتی طور پر موجود ہو۔ آپ کو روبرو سروس کی ضرورت ہے یا نہیں، یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ آپ کی صورتحال کیا ہے، سروس کی قسم کیا ہے اور ملاقات سے پہلے مترجم کو کتنا وقت دیا گیا ہے۔ آپ اپنے قریبی مترجمین کو تلاش کرنے کے لیے NAATI کی آن لائن ڈائریکٹری میں پریکٹیشنرز کو ان کے مقام کے لحاظ سے فلٹر کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی بھی NAATI سے تصدیق شدہ پریکٹیشنر (تحریری یا زبانی مترجم) دستیاب نہ ہو، تو زبان اور صورتحال کے لحاظ سے دیگر آپشن موجود ہو سکتے ہیں۔
عملی رہنمائی اور اگلے اقدامات جاننے کے لیے ہمارا یہ مضمون پڑھیں: ‘جب کوئی NAATI سے تصدیق شدہ زبانی یا تحریری مترجم دستیاب نہ ہو تو کیا کریں’۔