Select your language

This website will display in the language you choose.

کسی انفرادی مترجم یا لینگویج سروس پرووائیڈر کا انتخاب کرنا

Category تحریری مترجم (ٹرانسلیٹر) یا زبانی مترجم (انٹرپریٹر) کے ساتھ کام کرنا Published 15 January 2026


جب آپ کو تحریری یا زبانی ترجمے کی خدمات کی ضرورت ہو، تو آپ کسی انفرادی تحریری یا زبانی مترجم اور کسی لینگویج سروس پرووائیڈر (LSP) کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔

1. اپنی ضروریات کا تعین کریں

  • مطلوبہ خدمت کی قسم کی شناخت کریں – آیا آپ کو تحریری ترجمے (ٹرانسلیشن) کی ضرورت ہے، زبانی ترجمے (انٹرپریٹنگ) کی، یا دونوں کی
  • ان مخصوص زبانوں اور مقامی بولیوں (dialects) کی نشاندہی کریں جن کی آپ کو ضرورت ہے
  • اس بات پر غور کریں کہ آیا آپ کو کسی ایسے مترجم کی ضرورت ہے جو اس مخصوص موضوع یا شعبے کی ترجمانی میں مہارت رکھتا ہو
  • یہ طے کریں کہ آیا یہ پروجیکٹ ایک ہی بار ہونے والا ہے یا طویل عرصے تک جاری رہنے والا ہے، اور اس کی آخری تاریخیں کیا ہیں
انفرادی تحریری اور زبانی مترجمینلینگویج سروس پرووائیڈرز – LSPs
انفرادی مترجمین آپ سے براہِ راست رابطہ برقرار رکھتے ہیں اور آپ کی ضرورت کے مطابق ذاتی نوعیت کا طریقہ کار اپناتے ہیں۔ یہ عام طور پر کم خرچ اور لچکدار ہوتے ہیں، خاص طور پر غیر عام زبانوں یا چھوٹے پروجیکٹس کے لیے۔ LSPs بیک وقت کئی زبانوں پر مشتمل بڑے پروجیکٹس کو سنبھال سکتے ہیں، جیسے کہ کانفرنسیں، بڑی تقریبات، یا بڑے پیمانے پر تحریری ترجمے کا کام۔ ان کے پاس تحریری اور زبانی ترجمانی کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ٹولز ہو سکتے ہیں۔

2. اسناد (کریڈنشلز) اور معیار کی جانچ کریں

اس ویب سائٹ پر موجود ‘NAATI کی سرٹیفیکیشن چیک کریں’ ٹول کا استعمال کر کے اس بات کی تصدیق کریں کہ تحریری یا زبانی مترجم NAATI سے تصدیق شدہ ہے۔ آپ ان سے یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ آیا وہ کسی پیشہ ورانہ تنظیم، جیسے کہ AUSIT، ASLITA یا NZSTI کے رکن ہیں یا نہیں۔ ہمیشہ ان کے حوالہ جات یا ریفرنسز چیک کریں۔

LSP کے لیے یہ یقینی بنائیں کہ وہ NAATI سے تصدیق شدہ پریکٹیشنرز (مترجمین) کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی شبہ ہے تو آپ پریکٹیشنر کے CPN کی درخواست کر سکتے ہیں تاکہ NAATI کی ویب سائٹ پر ان کی سرٹیفیکیشن کی تصدیق کر سکیں۔ تصدیق کریں (اور عمومی طور پر معیار/سروس کی جانچ کریں معیار کو برقرار رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھیں اور تصدیق کریں کہ آیا وہ متعلقہ ثقافتی باریکیوں اور اصطلاحات سے اچھی طرح واقف ہیں۔

3. لاگت اور افادیت کا موازنہ کریں

قیمتوں کا موازنہ کرنے کے لیے مختلف جگہوں سے نرخ (quotes) حاصل کریں۔ انفرادی مترجمین کے معاملے میں اس بات کی تصدیق کر لیں کہ کوئی پوشیدہ فیس، جیسے فوری کام کے اضافی چارجز، شامل نہ ہو۔ LSPs کے معاملے میں، پروجیکٹ مینجمنٹ، کوالٹی ایشورنس (معیار کی ضمانت) اور تکنیکی معاونت کی اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھیں۔

کیا آپ کو سرکاری دستاویزات کے تصدیق شدہ (سرٹیفائیڈ) ترجمے کی ضرورت ہے؟

اگر آپ کو آسٹریلیا میں استعمال کے لیے کسی سرکاری دستاویز، جیسے کہ پیدائشی سرٹیفکیٹ یا تعلیمی اسناد کے ترجمے کی ضرورت ہے، تو عام طور پر یہ ترجمہ NAATI سے تصدیق شدہ مترجم سے ہی کروانا لازم ہوگا۔ اگر آپ نے کسی ادارے (LSP) کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تو واضح طور پربتائیں کہ ترجمہ صرف NAATI سے تصدیق شدہ مترجم ہی مکمل کر سکتا ہے۔

اپنی ضروریات کے مطابق صحیح پیشہ ور ماہر تلاش کرنے کے لیے NAATI کی آن لائن ڈائریکٹری کا استعمال کریں۔

Was this page helpful?(Required)

Your feedback helps us improve this page. NAATI uses this feedback to improve our website.

If you need a reply, please use our Contact us form.