صحت سے متعلقہ پوسٹر کے وسائل
‘ہم سب سمجھے جانے کے حقدار ہیں’ ایک ایسی قومی مہم ہے جو NAATI سے تصدیق شدہ زبانی مترجمین کے اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کر رہی ہے، خاص طور پرہیلتھ کئیر کے ماحول میں۔ یہ مہم مریضوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ دوستوں یا خاندان کے ارکان کے بجائے ایک پیشہ ور زبانی مترجم کا تقاضا کریں، اور یہ مہم ہیلتھ کئیر کے اداروں کو اس بات پر بھی سپورٹ کرتی ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لازمی فرض (duty of care) کے طور پر سرٹیفائیڈ مترجمین کی خدمات حاصل کرنے کی اہمیت کو تسلیم کریں۔
مہم کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں ۔
اس پوسٹر کو کیسے استعمال کریں

یہ پوسٹر مفت زبانی ترجمانی کی خدمات فراہم کرنے والے جی پی کلینک یا ہسپتالوں کے مریضوں کی انتظار گاہ میں لگایا جا سکتا ہے تاکہ مریضوں کو زبانی مترجم کی درخواست کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ یہ پوسٹر، جو NAATI نے LanguageLoop اور AUSIT کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے، تصدیق شدہ زبانی مترجمین کے پابند کردہ ضابطۂ اخلاق اور کردار سے متعلق آگاہی بڑھاتا ہے اور مریضوں کو یقین دلاتا ہے کہ ترجمانی کی خدمات رازدارانہ اور پیشہ ورانہ ہیں۔
مریضوں اور صحت کے پیشہ ور افراد کے درمیان واضح بات چیت کا ہونا حفاظت، باخبر فیصلہ سازی اور معیاری دیکھ بھال کے لیے نہایت ضروری ہے۔
*اس پوسٹر کا ایک دوسرا شمارہ نیچے دی گئی زبانوں میں بھی دستیاب ہے جس میں “مفت ہے” کی تحریر شامل نہیں کی گئی۔ اس کی کاپی حاصل کرنے کے لیے communications@naati.com.au پر رابطہ کریں۔