کلینیکل پریکٹس کے لیے ڈیجیٹل آگاہی کی کٹ
‘ ہم سب سمجھے جانے کے حقدار ہیں’ ایک ایسی قومی مہم ہے جو NAATI سے تصدیق شدہ زبانی مترجمین کے اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کر رہی ہے، خاص طور پرہیلتھ کئیر کے ماحول میں۔ یہ مہم مریضوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ دوستوں یا خاندان کے ارکان کے بجائے ایک پیشہ ور زبانی مترجم کا تقاضا کریں، اور یہ مہم ہیلتھ کئیر کے اداروں کو اس بات پر بھی سپورٹ کرتی ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لازمی فرض (duty of care) کے طور پر سرٹیفائیڈ مترجمین کی خدمات حاصل کرنے کی اہمیت کو تسلیم کریں۔
مہم کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں ۔

مہم کا ٹی وی کمرشل (60 سیکنڈز)
“ہم سب سمجھے جانے کے حقدار ہیں” کا ٹی وی کمرشل SBS In Language کے اشتراک سے۔
یہ 60 سیکنڈ کا TVC انتظار کے کمروں میں چلانے کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ انگریزی میں کلوزڈ کیپشننگ (closed captioning) کے ساتھ ساتھ عربی، آسان چینی، روایتی چینی، فرانسیسی، یونانی، ہندی، اطالوی، خمیر، مقدونیائی، روسی، سربیائی، ہسپانوی، تھائی اور ترکی سمیت کل 14 زبانوں کے سب ٹائٹلز کے ساتھ دستیاب ہے۔
View TVC folder (mp4)
پیشہ ورانہ زبانی ترجمانی، NAATI سرٹیفیکیشن اور محفوظ جنرل پریکٹس
NAATI اور رائل آسٹریلین کالج آف جنرل پریکٹیشنرز (RACGP) کے اشتراک سے تیار کیا گیا یہ عملی وسیلہ جنرل پریکٹیشنرز (GPs)، پریکٹس مینیجرز، استقبالیہ عملے اور دیگر بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کی مدد کرتا ہے، جو ایسے مریضوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتے ہیں یا جو بہرے یا کم سننے والے ہیں۔
یہ اس بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ زبانی مترجم کی خدمات کب اور کیسے حاصل کی جائیں، مشاورت کے دوران مترجم کے ساتھ مؤثر طریقے سے کیسے کام کیا جائے، غیر رسمی ترجمانی کے خطرات، دو لسانی عملے اور مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے ہونے والی بات چیت، NAATI سرٹیفیکیشن اور کوالٹی ایشورنس، اور ترجمانی سے ہونے والی مشاورت کی بلنگ کا طریقہ کار۔
وسیلہ ڈاون لوڈ کریںe (PDF 3.8MB) وسیلہ ڈاون لوڈ کریں (Doc 2.8MB)
زبانی مترجم کا کارڈ
NAATI نے ایک سادہ سا کارڈ تیار کیا ہے جو لوگوں کو زبان کی مدد درکار ہونے پر زبانی مترجم کی درخواست کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ کارڈ کسی بھی سروس پرووائیڈر کو یہ بتانے کے لیے دکھایا جا سکتا ہے کہ زبانی مترجم کی ضرورت ہے۔
ایک پیشہ ورانہ زبانی مترجم کی خدمات حاصل کرنے سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ اہم معلومات واضح اور درست طریقے سے فراہم کی جائیں۔ NAATI سے سرٹیفائیڈ زبانی مترجمین ماہر پیشہ ور افراد ہوتے ہیں جو قومی معیار کے مطابق کام کرتے ہیں اور درستگی، رازداری اور غیر جانبداری کے پابند ہیں۔
وسیلہ ڈاون لوڈ کریں (PDF 3.6MB)
انتظار کے کمرے کا پوسٹر
یہ پوسٹرمفت زبانی ترجمانی کی خدمات فراہم کرنے والے جی پی کلینک یا ہسپتالوں میں مریضوں کے انتظار کرنے والے کمروں میں لگایا جا سکتا ہے تاکہ مریضوں کو زبانی مترجم کی درخواست کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ یہ پوسٹر، جو NAATI نے LanguageLoop اور AUSIT کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے، تصدیق شدہ زبانی مترجمین کے پابند کردہ ضابطۂ اخلاق اور کردار سے آگاہی بڑھاتا ہے اور مریضوں کو یقین دلاتا ہے کہ ترجمانی کی خدمات رازدارانہ اور پیشہ ورانہ ہیں۔
مریضوں اور صحت کے پیشہ ور افراد کے درمیان واضح بات چیت کا ہونا حفاظت، باخبر فیصلہ سازی اور معیاری دیکھ بھال کے لیے نہایت ضروری ہے۔
*اس پوسٹر کا ایک دوسرا شمارہ نیچے دی گئی زبانوں میں بھی دستیاب ہے جس میں “مفت ہے” کی تحریر شامل نہیں کی گئی۔ اس کی کاپی حاصل کرنے کے لیے communications@naati.com.au پر رابطہ کریں۔